پروفیشنل اداکارہ ہوں اشمیت کیساتھ خبروں کونہ اچھالاجائے وینا

اپنے کام سے کام رکھتی ہوں،اشمیت پٹیل کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا


APP May 20, 2013
وینا ملک جو ان دنوں سپر ماڈل کی عکسبندی میں مصروف ہیں نے کہا کہ میں پروفیشنل اداکارہ ہوں اور اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔ فوٹو: فائل

پاکستانی ادارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ وہ پروفیشنل اداکارہ ہیں۔

اداکارہ وینا ملک جو ان دنوں سپر ماڈل کی عکسبندی میں مصروف ہیں نے کہا کہ میں پروفیشنل اداکارہ ہوں اور اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔



اداکارہ نے اشمیت پٹیل کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، وہ ان کے اچھے ساتھی اداکار ہیں جن کی وہ عزت کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرے اور اشمیت پٹیل کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں بے بنیاد ہیں تاہم ایسی خبروں کو مزید اچھالا نہ جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں