شکیرا نے این بی سی ٹیلی ویژن کے پروگرام ’’دی وائس‘‘ سےعلیحدگی اختیارکرلی

انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ وہ ایک گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماں بھی ہیں


APP May 20, 2013
36 سالہ گلوکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے لیے پروگرام سے علیحدہ ہونا مشکل مرحلہ تھا. فوٹو: فائل

KARACHI: کولمبیا نژاد گلوکارہ شکیرا نے این بی سی ٹیلی ویژن کے پروگرام '' دی وائس '' سے علیحدگی اختیار کرلی ۔

36 سالہ گلوکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے لیے پروگرام سے علیحدہ ہونا مشکل مرحلہ تھا کیونکہ پروگرام کی پوری ٹیم کے ساتھ ان کے بڑے اچھے تعلقات تھے اور اس دوران انھوں نے بہت اچھا وقت گزارا۔ انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ وہ ایک گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماں بھی ہیں اس لیے اپنے کیریئر اوربچے پر توجہ دینے کے لیے ان کے پاس اور دوسرا کوئی راستہ نہیں تھا۔پروگرام کے اگلے سیزن میں گلوکارہ کرسٹینا ایگولیرا شکیرا کی جگہ لیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں