ایران میں صدارتی الیکشن امیدواروں کی لسٹ کل جاری ہوگی

صدارتی الیکشن 14 جون کو ہونگے، 686 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔


APP May 20, 2013
صدارتی الیکشن 14 جون کو ہونگے، 686 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں. فوٹو: رائٹرز

ایران میں صدارتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی لسٹ (کل) منگل کو جاری کردی جائے گی۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں صدارتی الیکشن 14 جون کوہوںگے۔ 686 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ایرانی گارڈین کونسل (نگھبان شوریٰ) امیدواروں کے کاغذات کی پڑتال کررہی ہے ۔



گارڈین کونسل کے ترجمان عباس علی کرخودشی نے کہا ہے کہ 686 امیدواروں میں سے زیادہ سے زیادہ 40 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوسکتے ہیں اور ان امیدواروں کی حتمی لسٹ 21 مئی بروز منگل جاری کردی جائے گی۔ ایران میں 11 ویں صدرکے انتخاب کیلئے 14 جون کو الیکشن ہورہے ہیں ۔ گارڈینی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گارڈین کونسل امیدواروں کو بلائیگی اور ان سے چار سالہ منصوبہ پرموقف اور پروگرام طلب کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں