عجیب و غریب جانوروں کی حیرت انگیز اور خوفناک تصاویر

ویب ڈیسک  بدھ 15 اگست 2018
ایک سمندری مچھلی نے اپنے سے بڑا شکار کیا اور سخت مصیبت میں پھنس گئی۔ فوٹو: بورڈ پانڈا

ایک سمندری مچھلی نے اپنے سے بڑا شکار کیا اور سخت مصیبت میں پھنس گئی۔ فوٹو: بورڈ پانڈا

آسٹریلیا: ہمارے اطراف مختلف جانور اور کیڑے مکوڑے بکھرے ہیں لیکن ان کا مختلف روپ دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ وہ اچانک عجیب روپ دھار سکتے ہیں یا ان کے بعض خواص دیکھ کر شدید حیرت ہوتی ہے۔

تصاویر کے اس مجموعے میں آپ بعض اقسام کےجانور دیکھیں گے جو اس سے قبل آپ کی نظروں سے شاید ہی گزرے ہوں گے۔ ان تصاویر میں جانداروں سے جڑی تصاویرمیں ان کے فطری پہلوؤں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اس مکڑی کا شکریہ جس نے اتنے سارے مچھر شکار کرکے گھر والوں کو ملیریا سے بچایا۔

اس حیرت انگیز مکڑی کو دیکھئے جو خطرے کے وقت خود کو اسٹیکر کی طرح پچکا کر درخت کی شاخ کا حصہ بن جاتی ہے۔

زیلیا پولی مورفا ایک طرح کی فنگس ہے جو زمین سے اس طرح پھوٹتی ہے کہ لگتا ہے کہ کسی انسان نے اپنی انگلیاں باہر نکالی ہیں۔

ایک پودے اسنیپ ڈریگن کے بیج جب کھلتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ انسانی کھوپڑیاں درخت پر اگ آئی ہیں۔

مینڈک صاحب نے اپنی اوقات سے بڑی مکڑی نگل لی اور مصیبت میں پھنس گئے۔

تصویر میں دکھائی دینے والی عجیب و غریب چمگادڑ، ہیمر ہیڈ بیٹ ہے جو یقیناً دیکھنے والے پر جِھرجِھری طاری کردیتی ہے۔

آسٹریلیا سے آئی ہوئی اس تصویر میں جب اژدہے کو کوئی جگہ نہ ملی تو اس نے ٹوائلٹ کموڈ میں آرام پر ہی عافیت جانی۔

شہد کی مکھیوں اسے بھری اس نشست پر کون بیٹھے گا۔

شدید گرمی میں ایک گرگٹ سکڑ کر اس طرح کا ہوگیا ہے۔

گہرے سمندر کا یہ عجیب و غریب جانور آئسوپوڈ کہلاتا ہے۔

چابک مکڑی (وپ اسپائڈر) اپنے بچوں کے ساتھ کسی محفوظ مقام کی تلاش میں ہے۔

یہ ایک عجیب و غریب مچھلی ہے جو آتش فشاں ماحول میں بھی سلامت رہتی ہے اور دیکھنے میں بہت عجیب نظر آتی ہے۔

مکڑی نے ایک موٹے مینڈک کو کس طرح شکار کیا ہے۔

امریکی ریاست ٹینی سی کی ایک تصویر جس میں سانپ نے بہت ہوشیاری سے مچھلی کا شکار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔