- وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا
- بیلہ میں طوفانی بارشیں، سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی
- برفانی تودہ گرنے سے بھارتی فوجی ہلاک، 5 اہلکار لاپتہ
- گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کو شکست دے کرایونٹ میں جیت کی ہیٹرک کرلی
- وزیراعظم ہاؤس کی عمارت کویونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا
- پاک بھارت کشیدگی؛ پشاور کے تاجروں کا بھارتی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان
- سعودی عرب نے پاکستان کے لیے حج کوٹہ بڑھا کر 2 لاکھ کردیا
- حکومت کوانتخابی دھاندلی معاملے سے بھاگنے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو زرداری
- پی آئی اے نے تھیلسیمیا کے 2 مریض بچوں کی پائلٹ بننے کی خواہش پوری کردی
- جیل میں قیدی کی شہادت پر پاکستان نے بھارت سے جواب مانگ لیا
- سعودی ولی عہد کا دورہ بھارت؛ مودی سرکار پاکستان کے خلاف حمایت حاصل کرنے میں ناکام
- سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- ہم نے خود کو نہ بدلا تو حالات مزید خراب ہوں گے، وزیراعظم
- سراج درانی کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، فواد چوہدری
- اپوزیشن کو ہر حکومتی عمل میں جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے، وزیر خزانہ
- پاکستان معاشی بحران سے کامیابی سے نکل رہا ہے،وزیراعظم
- غصہ
- نئے پنجاب میں پولیس نے 8 سالہ بچے پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے
- نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کا فیصلہ محفوظ
- بھارتی جیل میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں پاکستانی قیدی قتل
پرابھاس نے فلم ’’پدماوت‘‘ میں کام کی آفر کیوں ٹھکرائی؟

شاہد کپور سے قبل پرابھاس کو فلم ’پدماوت‘ میں راجا راوال رتن سنگھ کے کردار کی آفر ہوئی تھی۔
ممبئی: بھارت کی متنازع فلم ’پدماوت‘ میں راجا راوال رتن سنگھ کے کردار کے لئے شاہد کپور سے قبل پرابھاس کو آفر کی گئی تھی مگر انہوں نے یہ آفر ٹھکرادی۔
بھارتی تاریخ کی سب سے زیادہ متنازع فلم ’پدماوت‘ اپنے بننے سے ریلیز ہونے تک مختلف تنازعات کا شکار رہی لیکن اس کے باجود فلم شائقین کو نہ صرف متاثر کرنے میں کامیاب رہی بلکہ باکس آفس پر بھی 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا فلم کے حوالے سے ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ ’پدماوت‘ میں راجا راوال رتن سنگھ کے کردار کے لئے شاہد کپور سے قبل فلم ’باہو بالی‘ کے ہیرو پرابھاس کو آفر کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’باہو بالی‘ میں پرابھاس کی متاثرکن اداکاری کے بعد انہیں بالی ووڈ سے کئی فلمسازوں کی طرف سے آفرز آئی لیکن انہوں نے شردھا کپور کے ساتھ فلم ’ساہو‘ کو ترجیح دی حالانکہ انہیں نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ میں دپیکا پڈوکون کے مدمقابل کردار کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔
پرابھاس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب پربھاس نے فلم کی کہانی سننے کے بعد کردار کی وسعت کا اندازہ لگایا تو انہوں نے بھنسالی کے اس پروجیکٹ کو نہ کرنا ہی بہتر سمجھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: فلم ’پدماوت‘ دپیکا سے پہلے مجھے آفر کی گئی تھی،ایشوریا کا انکشاف
ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ پرابھاس کا فلم نہ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ راجا رتن سنگھ کا کردار بہت اہم نہیں تھا اور فلم ’باہو بالی‘ میں پانچ سال مسلسل محنت کرنے کے بعد حاصل کردہ شہرت کو یہ کردار نقصان پہنچا سکتا تھا کیوں کہ وہ ایسا رول کرنا ہی نہیں چاہتے تھے کہ جو مرکزی کردار سے کم ہو اس لئے انہوں نے فلم کرنے سے انکار کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔