نوشکی میں مسجد روڈ پر دھماکا،11 افراد زخمی

ویب ڈیسک  منگل 14 اگست 2018
سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا (فوٹو : فائل)

سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا (فوٹو : فائل)

نوشکی: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسجد روڈ پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشکی میں مسجد روڈ کے قریب کریکر دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔