عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکے 79 افراد ہلاک متعدد زخمی

پولیس حکام کے مطابق دھماکے صبح کے وقت بس اسٹیشنز، مارکیٹ اورہوٹلوں کے قریب کئے گئے


ویب ڈیسک May 20, 2013
دھماکوں کے نتیجے میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں 16 اور بصرہ میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

عراق کے مختلف شہروں میں کار بم دھماکوں میں 79 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے عراقی دارلحکومت بغداد اور بصرہ شہر میں ہوئے، بصرہ شہر میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جن میں سے اکثر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔


دوسری جانب دارلحکومت بغداد کے مختلف علاقوں الام، دیالہ پل، الشرطا، شلا، ظفررانیا اور صدر سٹی میں ہونے والے دھماکوں میں بھی 30 افراد ہلاک ہوئے جب کہ شہر کے مغربی ضلع شاب میں کار بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔ ادھر بغد سے 80 کلومیٹر دور شمالی علاقے بالاد میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 5 ایرانی زائرین سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ہلا شہر خودکش دھماکے میں 11 افراد اپنی جان سے گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکوں میں زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں