سری سانتھ 15 مئی کی رات ڈانس پارٹی میں نشے میں دھت تھا پولیس

سری سانتھ کوپارٹیوں کابہت شوق تھا اور15مئی کو بھی کامیاب اسپاٹ فکسنگ کے بعد اس نے پارٹی منعقد کررکھی تھی، پولیس

میچ میں کامیاب اسپاٹ فکسنگ کی خوشی میں دی گئی پارٹی میں سری سانتھ نے کال گرلز کو بھی دعوت دے رکھی تھی، دہلی پولیس فوٹو:فائل

PALLEKELE:

دہلی پولیس نے سری سانتھ کا ایک اور پول کھول دیا ہے جس کے مطابق بھارتی کرکٹر نے 15 مئی کی رات کو کامیاب اسپاٹ فکسنگ کے بعد ڈانس پارٹی منعقدکر رکھی تھی۔



اسپاٹ فکسنگ کیس میں دنیا بھرمیں مرکزنگاہ بننے والے سری سانتھ کے بارے میں دہلی پولیس نےکہا ہے کہ موصوف کوپارٹیوں کابہت شوق تھا اور15 مئی کو بھی میچ میں کامیاب اسپاٹ فکسنگ کے بعد سری سانتھ نے پارٹی منعقد کر رکھی تھی جس میں کال گرلزکو بھی دعوت دی گئی تھی، ممبئی ہوٹل پرچھاپے کے دوران پارٹی چل رہی تھی اورسری سانتھ اس دوران نشے میں دھت پایا گیا، تحقیقات کےدوران معلوم ہوا کہ جیجونامی بکی کھلاڑیوں کو کال گرلز سے بھی ملواتا تھا۔


دوسری جانب اسپاٹ فکسنگ کیس میں بی سی سی آئی کے حکام نے دہلی پولیس کے افسران سے اسپاٹ فکسنگ کیس میں اب تک کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں، دہلی پولیس نے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر منیش گندیور کو بھی گرفتار کرلیا ہے جب کہ مزید 6 کرکٹرز کی تلاش جاری ہے، اسپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار سری سانتھ، اجیت چنڈیلا اورانکیت چوان سے تفیش کل مکمل ہوجائے گی جس کے بعد ان کا چالان تیار کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story