- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
اداکارہ ہانیہ عامر بھی جنسی ہراسانی کیخلاف بول پڑیں
کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اداکارہ اور مشہور شخصیت ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہمیں ہمارے مداح جنسی ہراساں کریں۔
نامور پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک اور گلوکارہ میشا شفیع کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر بھی جنسی ہراسانی کے خلاف بول پڑیں۔ انہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر پر اداکاراؤں کو ان کے مداحوں کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مشہور شخصیت ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ مداح ہمیں عوامی مقامات پر جنسی ہراساں کریں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حمائمہ ملک بھی ہراسانی کا شکار
ہانیہ نے کہا ایسی حرکت کرنے والوں کو ’’مداح‘‘ کس طرح کہا جاسکتا ہے جو ہماری محبت کے جواب میں ہمیں جنسی ہراساں کرکے شرمندہ کرتے ہیں اور ذہنی پریشانی دیتے ہیں۔ ہانیہ عامر نے کہا جب ہم عوامی مقامات پر جاتے ہیں تو لوگ ہمیں بے حد پیار اور محبت دیتے ہیں اورآپ لوگوں کی اسی محبت کے جواب میں ہم فنکار کچھ وقت آپ کے ساتھ گزارتے ہیں لیکن آپ ہی میں سے کچھ لوگ ہمیں ہراساں کرتے ہیں لہٰذا ان لوگوں کی اس حرکت کے بعد ہم دوبارہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ آپ کے ساتھ وقت گزارنے کا ہمارا فیصلہ درست تھا؟
Being a public figure does not mean that we are public property and meant to be harassed by men disguised as fans. How can one call themself "a fan"; if they reciprocate our love with rewarding us embarrassment, discomfort and psychological trauma. (1/ 5)
— Hania Aamir (@realhaniahehe) August 12, 2018
ہانیہ عامر نے خواتین کے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنسی ہراسانی کا دفاع کرنا بالکل بھی صحیح نہیں آج بھی چند لوگ خواتین کو صرف ایک’’چیز‘‘ کے طور پر دیکھتے ہیں اور یہ سوچ اسی وقت ختم ہوگی جب اس حوالے سے لوگوں کو صحیح تعلیم دی جائے گی۔
ان چند افراد کی وجہ سے خواتین کا گھر سے باہرنکلنا مشکل ہوگیا ہے لہٰذا خواتین کی عزت کریں جیسے آپ ان سے عزت ملنے کی امید کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روزقبل نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی جنسی ہراسانی کا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک اجنبی شخص کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ گلوکارہ میشا شفیع بھی علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاچکی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔