سلمان خان سوناکشی سنہا کی نئی فلم ''لٹیرا'' کی پروموشن اور اس کی کامیابی کے لئے بے تاب نظرآتے ہیں۔
بالی ووڈ میں پروفیشنل مصور کے طور پرمشہور سلمان خان آج کل سوناکشی سنہا کو مصوری کی تربیت دے رہے ہیں جس کےلئے سلومیاں باقاعدگی سے روزانہ ان کے گھر جاتے ہیں، سوناکشی نے اپنی نئی فلم ''لٹیرا'' میں اپنے ہیرو رنویر کو مصوری کی تعلیم دی تھی، مگراب وہ خود سلو میاں سے مصوری سیکھ رہی ہیں۔
مصوری کے حوالے سے ادکارہ سوناکشی کا کہنا ہے کہ فلم ''لٹیرا'' کے پہلے گانے کے ریلیز ہونے کے موقع پر وہ میڈیا کے سامنے لائیو پینٹنگ کریں گی۔ اس کے لئے وہ بہت پریشان تھی مگرسلمان نے ان کی ہمت بڑھائی، ادکارہ سوناکشی کے مطابق سلمان خان روزانہ ایک سے 2 گھنٹے کے لئے مصوری سکھاتے ہیں جس پر سوناکشی بھی ان کے گن گاتی نہیں تھکتیں ۔
دوسری جانب سلمان خان بھی اپنی ہر محفل میں سوناکشی کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آتے ہیں، سلو میاں کا کہنا ہے کہ سوناکشی انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ شرارتی بھی ہیں۔