حکومت نے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 15 اگست 2018
حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 21 اگست سے 23 اگست تک چھٹیوں کی سمری منظور کرلی فوٹو:فائل

حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 21 اگست سے 23 اگست تک چھٹیوں کی سمری منظور کرلی فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 21 اگست سے 23 اگست تک چھٹیوں کی سمری منظور کرلی ہے۔ منگل، بدھ اور جمعرات تین دن کیلئے عید کی تعطیلات ہوں گی۔ وزارت داخلہ نے چھٹیوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ 22 اگست کو

واضح رہے کہ ملک بھر میں عید الاضحٰی 22 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی، جب کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ایک روز قبل منگل کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب میں آج 15 اگست سے 10 روز کے لیے عید کی تعطیلات کا آغاز ہوچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔