برطانیہ نے عمران سے کارکنان کو درپیش خطرات سے متعلق رابطہ کیا علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، علیمہ خان


ویب ڈیسک May 20, 2013
عمران خان کراچی میں پارٹی کے کارکنان کو ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے ان کی سیکیورٹی کے لئے کافی فکرمند ہیں، علیمہ خان فوٹو: آن لائن

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے عمران خان کو ان کی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کی زندگی کو درپیش خطرات اور سیکیورٹی کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما زہرہ شاہد حسین کے سوئم کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کراچی میں پارٹی کے کارکنان کو ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے ان کی سیکیورٹی کے لئے کافی فکرمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے کارکنوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، زہرہ شاہد حسین کے قتل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی کراچی کی قیادت فیصلہ کرے گی کہ ایف آئی آر میں ملزم کس کو نامزد کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں