پاکستان نژاد مہرین فاروقی آسٹریلوی سینیٹ کی رکن منتخب

ویب ڈیسک  بدھ 15 اگست 2018
ڈاکٹر مہرین  اس سے قبل نیو ساؤتھ  ویلز پارلیمنٹ کی رکن بھی رہ چکی ہیں،فوٹو: ٹوئٹر

ڈاکٹر مہرین اس سے قبل نیو ساؤتھ ویلز پارلیمنٹ کی رکن بھی رہ چکی ہیں،فوٹو: ٹوئٹر

میلبرن: پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلوی سینیٹ کی پہلی مسلم رکن منتخب ہوگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونے والی مہرین فاروقی آسٹریلوی سینیٹر بننے والی پہلی مسلم خاتون ہیں، وہ اس سے قبل نیوساؤتھ ویلزپارلیمنٹ کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔

ڈاکٹرمہرین 1992 میں فیملی کے ہمراہ پاکستان سے آسٹریلیا منتقل ہوئیں جہاں انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سیاست میں قدم رکھا،اپنے شاندار تعلیمی کیریئر میں انہوں نے انوائرمینٹل انجینئرنگ میں  ڈاکٹریٹ کیا۔

سینیٹر بننے پر ڈاکٹر مہرین نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’نیوجاب‘ ۔۔ چلو اب کام پرچلتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔