الیکشن کمیشن نے عذرداری ٹربیونلز تشکیل دے دیے

ویب ڈیسک  بدھ 15 اگست 2018
الیکشن کمیشن نے عذرداری ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن کردیا،فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے عذرداری ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن کردیا،فوٹو: فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں انتخابی عذرداریوں کے لیےالیکشن ٹریبونلز تشکیل دے دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے عذرداری ٹربیونلز بنائے گئے ہیں  جس میں آج سے 45 روز کے اندر اندر انتخابی عذرداریاں دائر کی جاسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

امیدوار دھاندلی یا بے ضابطگیوں کی شکایات عذرداری ٹربیونلز میں دائر کریں گے اور ٹربیونلز 120 دنوں میں کیسز نمٹانے کے پابند ہوں گے، الیکشن ٹریبونل کےسربراہ ہائی کورٹس کے ججزہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔