زیارت میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 15 اگست 2018
حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے 4 باراتی جاں بحق  جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی سے دکی جانے والی باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :سنجاوی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔