ڈیرن بیری کی خدمات حاصل نہ کرنے پر مایوسی ہوئی مکی آرتھر

ڈیرن بیری ہمارے لیے بہت اچھے فیلڈنگ کوچ ثابت ہوسکتے تھے، ہیڈ کوچ


Sports Desk August 16, 2018
ڈیرن بیری ہمارے لیے بہت اچھے فیلڈنگ کوچ ثابت ہوسکتے تھے، ہیڈ کوچ۔ فوٹو:فائل

KHAIRPUR: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ڈیرن بیری کی خدمات حاصل نہ کرنے پر مایوسی ہوئی۔

مکی آرتھر کو اُمید تھی کہ وکٹوریہ سے تعلق رکھنے والے ڈیرن بیری فیلڈنگ کوچ بن جائیں گے مگر انھوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر انکار کردیا، اس بارے میں آرتھر نے کہاکہ میں اس وقت مختلف شخصیات کا جائزہ لے رہا ہوں تاہم مجھے ڈیرن بیری کی خدمات حاصل نہ کرنے پر مایوسی ہوئی، وہ ہمارے لیے بہت اچھے فیلڈنگ کوچ ثابت ہوسکتے تھے۔

مقبول خبریں