جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

عائشہ شریف صابری  ہفتہ 20 اپريل 2019
جانئیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے: فوٹو: فائل

جانئیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے: فوٹو: فائل

حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل

عشق و محبت کے معاملات کو اسی مقام پر رہنے دیں جہاں کہ وہ ہیں جلد بازی اور جذباتیت کے تحت اگر آپ نے اس سلسلے میں کچھ اور آگے بڑھنے کی کوشش کر ڈالی تو نتائج حوصلہ شکن برآمد ہو سکتے ہیں۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی

سوچوں کو قابو میں رکھیں، موجودہ کاروبار خصوصی توجہ کا طلب گار ہے، اگر لاپرواہ رہے تو پھر ملنے والا منافع خاک میں مل سکتا ہے، اپنے بزرگوں کو ناراض نہ کریں تاکہ آپ کی مشکلات نہ بڑھ سکیں۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون

اپنے چند حقیقی ہمدرد ساتھیوں کو درمیان میں لا کر فریقین کو صلح پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں تاکہ ان لاحاصل الجھنوں اور اندیشوں سے ہمیشہ کے لیے نجات مل سکے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

شادی شدہ افراد کو بھی گھریلو خوشیاں توقع سے بڑھ کر حاصل رہیں گی، قریبی رشتہ داروں کے ساتھ بھی تعلقات مستحکم ہو سکتے ہیں، اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

بسلسلہ عشق و محبت زیادہ گہرائیوں میں نہ جائیں، آپ کے ڈوب جانے کا اندیشہ ہے مخالفین سے الجھنے کے بجائے انھیں راہ راست پر لانے کی کوشش کریں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

مکان کی تعمیر و مرمت کا منصوبہ بھی عملی شکل اختیار کر سکتا ہے راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے بھی محتاط طریقہ اختیار کیجیے۔ حالات کو سنوارنے کی کوشش کیجیے تاکہ گھریلو سکون بحال ہو سکے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

دماغ پر فضول خیالات کا بوجھ قدرے زیادہ ہی رہے گا، اپنے دوستوں پر زیادہ بھروسہ نہ کیجیے خصوصاً اس صورت میں جبکہ ان کی آمدورفت آپ کے گھر زیادہ ہو۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر

شریک حیات سے کسی سلسلے میں اختلاف نہ کریں بلکہ سیاسی انداز اختیار کرکے گھریلو ماحول بہتر رکھنے کی کوشش کیجیے، شادی شدہ افراد کو گھریلو خوشیاں مکمل طور پر حاصل ہو سکتی ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اپنے بکھرے ہوئے خیالات کو اکٹھا کریں تاکہ بعض اہم معاملات کے سلسلے میں درست فیصلے کیے جا سکیں۔ اپنے اخراجات کم کر دیں تاکہ کسی سے قرضہ نہ لینا پڑ سکے۔

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری

آپکے نام نہاد دوست آپ کیخلاف سازش کر سکتے ہیں، بہرحال آپ کو اتنا اندازہ تو ہو ہی چکا ہو گا کہ برے وقت میں کوئی ساتھ نہیں دیتا بلند و بانگ دعویٰ کرنیوالے رشتہ دار بھی قریب آنے سے گریز کرینگے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کوئی نیا کام ہرگز نہ کریں بلکہ کوشش کریں کہ جو کام آپ کے ہاتھوں میں ہے یہی تکمیل تک پہنچ جائے کیونکہ آپ کے پرانے مخالف آپ کے خلاف سازشوں کا جال بچھا سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

چند بدنیت رشتہ دار آپ کے مخالفوں کے ہاتھ درپردہ مضبوط کرسکتے ہیں۔ لہٰذا پرانے مخالفین کی جانب سے محتاط رہ لیں۔ آپ کے کاروباری مراسم میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔