بینظیر کیس میں وڈیو بیان کی اجازت حاصل کرینگے، مارک سیگل

قیصر شیرازی  منگل 21 مئ 2013
پاکستان میں دہشتگردوں سے خطرات ہیں اس لیے مارک سیگل  پاکستان نہیں آئیں گے, ایف آئی اے پراسیکیوٹر  فوٹو : فائل

پاکستان میں دہشتگردوں سے خطرات ہیں اس لیے مارک سیگل پاکستان نہیں آئیں گے, ایف آئی اے پراسیکیوٹر فوٹو : فائل

راولپنڈي:  سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے امریکی صحافی گواہ مارک سیگل نے بطورگواہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں بیان دینے کیلیے پاکستان آنے سے دوٹوک انداز میں انکارکر دیا ہے۔

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر نے تصدیق کرتے ہوئے ایکسپریس کو بتایاکہ پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار علی کے قتل کے بعد وہ(مارک سیگل) کیسے پاکستان آسکتے ہیں،ہم ان کا بیان وڈیوکانفرنس کے ذریعے ریکارڈکرائیں گے۔

انھوں نے بتایا مارک سیگل نے اس کیس میں بیان دینے پر باقاعدہ رضا مندی ظاہرکر دی ہے مگر ان کا موقف ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں سے خطرات ہیں اس لیے مارک سیگل پاکستان نہیں آئیں گے مگر وڈوکانفرنس کے ذریعے کسی بھی ملک سے بیان دینے کیلیے تیار ہیں،یہ اجازت ہم عدالت سے حاصل کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔