پاکستان میںسالانہ85ہزارافراد کینسرسے ہلاک ہوجاتے ہیں،ماہرین

اسٹاف رپورٹر  بدھ 15 اگست 2012
منہ اور گلے کے کینسرکی سب سے بڑی وجہ مضرصحت اشیاکا استعمال ہے. فوٹو فائل

منہ اور گلے کے کینسرکی سب سے بڑی وجہ مضرصحت اشیاکا استعمال ہے. فوٹو فائل

کراچی: ماہرین طب نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 80لاکھ افراد جسم کے مختلف کینسر میں مبتلا ہوکر ہلا ک ہورہے ہیںجبکہ پاکستان میں یہ تعداد85ہزار رپورٹ ہوئی ہے اور اس وقت بھی 2لاکھ سے زائد افراد اس موذی مرض کی مختلف اقسام میں مبتلا ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریبا85ہزار بچے کینسرکے مرض کا شکار ہورہے ہیں اور ان میں سے75فیصد بچوں کو فوری علاج نہ ملنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں،ہیپاٹائٹس وائرس پر قابونہ پایا توسب سے زیادہ اموات جگر کے کینسر سے ہونگی ،ماضی میں استعمال شدہ سرنجوں سے دوسرے مریضوں کولگائے جانے والے انجکشن کے خوفناک نتائج آج سامنے آرہے ہیں۔

ماہرین نے طب نے پاکستان میں کیسنر کے حوالے سے بتایا کہ کینسر کی فوری تشخیص اور علاج سے اس مرض پرقابو پایا جاسکتا ہے،کراچی میں پان ،چھالیہ، گٹکا سمیت دیگر متعدد مضر صحت اشیا کے استعمال کے باعث مردوں میں منہ اور گلے جبکہ بریسٹ کینسر خواتین میں سرفہرست ہے ، اس مرض سے عدم آگاہی کی وجہ سے یہ مرض پھیل رہا ہے ،جناح اسپتال میںکینسر وارڈ میں کام کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران جناح اسپتال میں 36ہزار مریض کینسر میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ان میں 24سو نئے مریضوں کو انکشاف ہواہے جن میں مختلف اقسام کے کینسر کی تشخیص کی گئی تھی ان میں جگر کا کینسر عام تھا،ماہرین کا کہنا ہے کہ منہ اور گلے کے کینسرکی سب سے بڑی وجہ مضرصحت اشیاء کا استعمال ہے جبکہ سگریٹ نوشی سے پھپھٹروں کا کینسر دوسرے نمبر پرہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔