- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
نجم سیٹھی کا مستقبل سخت خدشات کی زد میں آگیا
لاہور: نجم سیٹھی کا بطور چیئرمین پی سی بی مستقبل سخت خدشات کی زد میں آگیا، وہ تقریب کے اختتام پر درجنوں کیمروں کے سامنے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ گئے۔
عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہوتے ہی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو تبدیل کیے جانے کی باتیں بھی ہونے لگی تھیں،جمعے کو وزرات عظمی کا حلف اٹھانے والے عمران خان کو ابھی حکومت سازی اور وزارتوں سمیت کئی مشکل اور اہم فیصلے کرنا ہیں،پی سی بی کا معاملہ شاید فوری طور پر زیر بحث نہ آئے لیکن اسپورٹس کے صحافیوں کی بڑی دلچسپی اس بات میں ہے کہ نجم سیٹھی کا کیا بنے گا۔
گزشتہ روز فضل محمود قومی کلب کرکٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلیے چیئرمین پی سی بی ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور آئے تو واپس جاتے وقت وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں کا پہلا سوال یہی تھا کہ آپ کا کیا مستقبل ہوگا؟
ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان وزیر اعظم بن گئے ہیں ان کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے،نجم سیٹھی گاڑی کی طرف چلتے گئے اور ساتھ ہی بار بار ’’اوہو ہو،اوہو ہو‘‘ کرتے رہے۔دوسرا سوال ہوا کہ سنا ہے آپ کی سیٹ کو خطرہ ہے، اگلا سوال ہوا کیا آپ عمران خان کو مبارکباد دینا چاہیں گے۔
کوئی جواب نہ ملنے پر بھی صحافی باز نہ آئے،ایک نے کہہ دیا سر’’او ہوہو‘‘ تو بعد میں ہوگی ابھی کسی بات کا جواب تو دیدیں، جواب آیا ’’اوہوہو‘‘ اور ساتھ ہی انہوں نے ’’آہا ہا‘‘ بھی کردیا۔اس پر ایک اور سوال داغا گیا کہ کیا آپ کی چڑیا باہر بھی نکلے گی یا گھونسلے میں ہی رہے گی، نجم سیٹھی نے ’’آہا ہا، آہاہا‘‘ کیا اور گاڑی کی سیٹ پر بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔