رشی کپور اور رنبیر کپور فلم ”آوارہ“ کے سیکوئل میں اپنے داداؤں کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے

فلم ”آوارہ“ کا ری میک بھی میرے ذہن میں ہے اور بہت جلد ہم اس پر کام شروع کردیں گے، رشی کپور

رشی کپور اور ان کی اہلیہ نیتو اور بیٹے رنبیر کپور فلم ”آوارہ 2“ سے قبل ابھینیوکاشیاپ کی فلم ”بے شرم “ میں پہلی دفعہ ایک ساتھ نظر آئیں گے، فوٹو فائل

بالی وڈ اداکار رشی کپور اور ان کے بیٹے رنبیر کپور فلم "آوارہ" کے سیکوئل میں اپنے داداؤں پرتھوی راج کپور اور راج کپور کے کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔


بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق رشی کپور اور ان کی اہلیہ نیتو اور بیٹے رنبیر کپور فلم "آوارہ 2" سے قبل ابھینیوکاشیاپ کی فلم "بے شرم" میں پہلی دفعہ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ رشی کپور کا کہنا ہے کہ فلم "بے شرم" میں اپنی اہلیہ کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونا ایک اچھا تجربہ تھا اور اسے انہوں سے وہ بہت معزوز ہوئے، اپنے والد اور دادا کی کامیاب ترین فلم "آوارہ" کا ری میک بھی میرے ذہن میں ہے اور بہت جلد ہم اس پر آرکے فلمز کے بینر تلے کام شروع کر دیں گے۔

واضح رہے کہ فلم آوارہ ميں رشی کپور کے والد پرتھوی راج کپور اور دادا راج کپور ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے تھےاور اس فلم نے اپنے دور میں باکس آفس پر خاصی کامیاب ہوتی تھی۔
Load Next Story