بانی ایم کیو ایم کے بغیر الیکشن لڑنے کا نقصان ہوا، فاروق ستار

خبر ایجنسی  ہفتہ 18 اگست 2018
ایم کیو ایم کی نشستیں کم کرانے کیلیے سازش کی گئی، رہنما ایم کیو ایم پاکستان۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کی نشستیں کم کرانے کیلیے سازش کی گئی، رہنما ایم کیو ایم پاکستان۔ فوٹو: فائل

 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ بانی ایم کیو ایم کے بغیر الیکشن لڑنے کا سیاسی طور پر نقصان ہوا۔

فاروق ستار نے کہاہے کہ الیکشن 2018 میں صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پوری ملک میں دھاندلی ہوئی ہے، 10،10پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ ایک ہی رائٹنگ میں درج ہے، یہ کیسے ممکن ہے؟ سندھ میں نیا صوبہ بنانے کے لیے کراچی میں 50لاکھ لوگوں کے دستخط کرائیں گے، نئے انتظامی یونٹس ہمارا مستقل نعرہ ہے۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کی نشستیں کم کرانے کیلیے سازش کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔