بابرہ شریف نے ڈیم فنڈ کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کیے

محمد ہارون  ہفتہ 18 اگست 2018
ہر شخص کو اس ملک کےلیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، بابرہ شریف فوٹو:فائل

ہر شخص کو اس ملک کےلیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، بابرہ شریف فوٹو:فائل

لاہور: ماضی کی مقبول ترین اداکارہ بابرہ شریف نے ڈیم فنڈ کے لیے دس لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں اور کہا ہے کہ ہر شخص کو اس ملک کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

اداکارہ بابرہ شریف نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈیم فنڈ کے لیے دس لاکھ روپے کا چیک دیا ہے، سب فنکاروں کو اس نیک  کام میں آگے بڑھنا چاہیئے۔

بابرہ شریف نے کہا اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، ہر شخص کو اس ملک کے لیے اپنا کرداراداکرنا چاہیئے۔ ڈیم فنڈ ملک کے لیے ضروری ہے، زیادہ نہیں تو ہر شخص دس روپے تو ڈیم فنڈ کے لیے عطیہ کرسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔