خاتون اول بشریٰ عمران کا عوام کے نام پہلا پیغام

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 اگست 2018
اللہ پاک نے ہم پر ملک کی بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے ۔بشریٰ عمران فوٹو:ٹوئٹر

اللہ پاک نے ہم پر ملک کی بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے ۔بشریٰ عمران فوٹو:ٹوئٹر

لاہور: خاتون اول بشریٰ عمران نے عوام کے نام پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسی آنی جانی چیز ہے آج میں خوش نہیں بلکہ ڈری ہوئی ہوں۔

پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ اور پاکستان کی خاتون اول نے عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد عوام کے نام پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسی آنی جانی چیز ہے، آج میں خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں۔ اللہ پاک نے ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔

خاتونِ اول نے کہا عمران خان کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ، صحت اور تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا ہے۔ عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے انشا اللہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بشریٰ عمران سفید رنگ کا خوبصورت عبایا زیب تن کرکے شریک ہوئیں، تقریب میں خاتون اول اپنی سادگی کے باعث مرکزنگاہ بنی رہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ہاتھ میں موجود تسبیح اورخوبصورت انگوٹھی بھی میڈیا پر چھائی رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔