پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا بیرون ملک منتقلی کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 اگست 2018
جہانگیرترین 21 اگست کو بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے، ترجمان :فوٹو:فائل

جہانگیرترین 21 اگست کو بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے، ترجمان :فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے طویل عرصے کے لئے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جہانگیر ترین کے ترجمان بابر بن عطا نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بن گئے ہیں اور جہانگیرترین کا خواب پورا ہوگیا ہے اس لئے اب انہوں نے طویل وقت کے لئے بیرون ملک قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھال لیا

ترجمان نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین 21 اگست کو بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے، ان کے بیرون ملک جانے کا مقصد اپنے مستقبل کے حوالے سے سوچ بچار کرنا اور خود کو وقت دینا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔