پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، امریکا

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 اگست 2018
 پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں، امریکی محکمہ خارجہ، فوٹو: فائل

پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں، امریکی محکمہ خارجہ، فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت سے مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ نے ٹوئٹ میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں، امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ خطے میں امن اورخوشحالی کے لیے ملکر کام کرناچاہتا ہے۔

ادھر ایرانی صدرحسن روحانی نے عمران خان کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکباد پیش کرتے ہوئے  کہا  کہ عمران خان کاانتخاب بہادراورعزت مندپاکستانیوں کی امنگوں کی علامت ہے۔

تہنیتی پیغام میں  ایرانی صدر نے کہا کہ ایران پاکستانی عوام کودل کی گہرائیوں سے مبارک بادپیش کرتاہے، امیدہےعمران خان کےدوراقتدارمیں عالم اسلام کی وحدت میں اضافہ ہوگا، پاکستان اورایران کےدوستانہ تعلقات کومزید فروغ ملےگا جب کہ پاکستان کےساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانےکےخواہشمند ہیں۔

کشمیری حریت رہنماؤں نے بھی عمران خان کووزیراعظم بننے کی مبارکباد پیش کی،حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق نے کہا کہ امید ہےعمران خان پاکستان کوسیاسی ومعاشی لحاظ سے مستحکم بنائیں گے، عمران خان پاکستان کوعالم اسلام کاترجمان بنانےکے لیے تمام صلاحیتیں بروئےکارلائیں گے اور امیدہےعمران خان مسئلہ کشمیرحل کرانےکی پاکستانی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔