بارش برسائے بغیر مون سُون سسٹم آج سمندر میں ختم، بوندا باندی کا امکان

اسٹاف رپورٹر  اتوار 19 اگست 2018
شہرمیں ہلکی بارش اوربوندباندی کاامکان ہے،3دن تک مطلع ابرآلودرہے گا، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

شہرمیں ہلکی بارش اوربوندباندی کاامکان ہے،3دن تک مطلع ابرآلودرہے گا، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

 کراچی:  کراچی میں مون سون کی بارش دینے والا سسٹم آج (اتوار)کو سمندر میں ختم ہوجائے گا شہر میں بارشوں کا امکان انتہائی کم رہ گیا۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق مون سون کے نئے سسٹم کے تحت سندھ تھرپارکر، بدین اور ٹھٹھہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ میرپور خاص میں اسی سسٹم کی وجہ سے37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

عبدالرشید کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ہی بھارت سے آنے والا مون سون سسٹم کمزور پڑنے کے بعد سمندر کی جانب مڑگیا تھا جبکہ آج بارش کا سسٹم مکمل طور پر ختم ہونے کا امکان ہے جس کے بعد اس سسٹم کی باقیات کے نتیجے میں شہر میں ہلکی بارش یا پھر صرف بوندباندی کا امکان ہے تاہم اگلے 2 سے 3 روز کے درمیان مطلع مکمل اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

ہفتے کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری جبکہ کم سے 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 85 فیصد جبکہ دن بھر69 فیصد رہا،آج (اتوار) کو شہر کا موسم ابر آلود رہنے جبکہ ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ امسال مون سون سیزن کے دوران کراچی میں بارش نہیں ہوئی اور اب تک شہر میں صرف بوندا باندھی اور ہلکی پھوار پڑی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔