- 11 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ہئیر ڈریسر گرفتار
- برطانیہ میں اومیکرون ویریئنٹ کی نئی ذیلی قسم سامنے آگئی
- سندھ ہائیکورٹ کے بجلی کے نظام میں خرابی سے عدالتی امور ٹھپ، جنریٹر سسٹم بھی ناکارہ
- وزیراعظم شہباز شریف نے 31 سرکاری افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی
- سپریم کورٹ کا حکومتی شخصیات کی جانب سے تحقیقات میں مداخلت پرازخودنوٹس
- بلوچستان سے کالعدم تنظیم کی خاتون رکن ساتھی سمیت گرفتار
- وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعلقات بہتر بنانے پر زور
- آرمی چیف نے فوجی جوانوں اور افسران کو اعزازات سے نواز دیا، آئی ایس پی آر
- ریفری کو تھپڑ مارنے والے بھارتی پہلوان پر تاحیات پابندی عائد
- حکومت کے آگے سمندر اور پیچھے عوام کو لے کر میں کھڑا ہوں، عمران خان
- چین میں زمین بوس ہونے والے طیارے کو جان بوجھ کر گرایا گیا تھا، انکوائری رپورٹ
- لاہور قلندرز نے دس نوجوانوں کا انتخاب کرلیا، ناموں کا اعلان کپتان شاہین آفریدی کریں گے
- خبردار! یہ 7 ایپلی کیشنز آپ کا فیس بک پاسورڈ چرا سکتی ہیں
- پاکستانی معیشت کی بحالی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے، امریکا
- دوسری شادی کی خواہش پر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو عمر قید کی سزا
- پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان 30 مئی تک عارضی جنگ بندی پر اتفاق
- دعا زہرہ کے نکاح خوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
- کھانا کھلنے میں تاخیر پر شادی ہال میدان جنگ بن گیا
- جامعہ کراچی میں غیر ملکی وفود کیلئے سیکیورٹی بڑا خطرہ قرار، بین الاقوامی کانفرنس منسوخ
- خیبرپختون خوا میں کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت راشن کیلئے فوڈ کارڈ کا اجراء
ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا منصفانہ ٹیکس نظام کے نفاذ پر زور

عوام کومعاشی انصاف کی فراہمی کیلیے نئی حکومت سے ہرممکن تعاون کریں گے، توقیر بخاری۔ فوٹو : فائل
اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر سید توقیر بخاری نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے لیے ٹیکس کا نیا اور عادلانہ نظام ضروری ہے جو دولت کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا کر امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے فرق کو کم کرے۔
سید توقیر بخاری نے کہا کہ ٹیکس کے نظام کو بدلنے یا موجودہ نظام میں بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ ٹیکس سسٹم غیرمتوازن اور زمینی حقائق سے متصادم ہے جس کی وجہ سے غربت مسلسل بڑھ رہی ہے جو ملکی سلامتی کا مسئلہ بن سکتاہے۔
انھوں نے کہا کہ ملکی نظام چلانے کے لیے بالواسطہ ٹیکسوں پر انحصار تقریبا ً 90 فیصد تک پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے عوام غربت کی دلدل میں دھنس رہے ہیں، اس کے علاوہ دیگر سنگین معاشرتی بھی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ ٹیکس کے نظام کا فوکس اشرافیہ کے وسائل میں مسلسل اضافے کے بجائے براہ راست ٹیکسوں کے ذریعے عوام کی فلاح اور دولت کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیے تاکہ تمام وسائل ایک اقلیت کی طرف منتقل ہونے کا سلسلہ بند کیا جا سکے اور عوام کے مسائل میں کمی لائی جا سکے۔
توقیر بخاری نے کہا کہ ٹیکس کے نظام کی بہتری کے لیے مقامی ماہرین پر انحصار کیا جائے کیونکہ غیر ملکی ماہرین جنھیں ملکی حالات کا ادراک نہیں ہوتا ان کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے سے نظام کو مزید پیچیدہ بنانے کے علاوہ کوئی نتیجہ حاصل نہیں کیا جا سکا ہے۔سید توقیر بخاری نے امید ظاہر کی نئی حکومت ٹیکس گزار اور ٹیکس حکام کے درمیان بد اعتمادی کی فضا ختم کر دے گی جس کے نتیجے میں ٹیکس نیٹ پھیلے گا اور ملک عدم مساوات کی عالمی درجہ بندی میں 152 ممالک میں 139 ویں نمبر سے اوپر جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بے رحمانہ احتساب کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام شعبوں پر منصفانہ ٹیکس عائد کرے گی تاکہ ملکی ترقی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔