’’بہت اچھے لگ رہے ہیں‘‘ عمران خان کی شیروانی پر جمائما کا ٹویٹ

خبر ایجنسی  اتوار 19 اگست 2018
عمران خان حلف اٹھانے سے قبل جب بنی گالہ سے نکلے تو ان کی شیروانی کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ فوٹو:فائل

عمران خان حلف اٹھانے سے قبل جب بنی گالہ سے نکلے تو ان کی شیروانی کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ فوٹو:فائل

 لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹوئیٹر پر ان کی تصویر دیکھ کر ٹویٹ کیا کہ ’بہت اچھے لگ رہے ہیں‘۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان حلف اٹھانے سے قبل جب بنی گالہ سے نکلے تو ان کی شیروانی کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر ان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے تصویر دیکھ کر ٹویٹ کیا کہ ’بہت اچھے لگ رہے ہیں‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔