وزیراعظم ایک ماہ میں مفادات کونسل بنانے کے پابند

ذوالفقار بیگ  اتوار 19 اگست 2018
مشترکہ مفادات کونسل کا بنیادی مقصدصوبوں کے تحفظات کو دور کرنے کے ساتھ حکومتی پالیسوں کا نفاذ شامل تھا۔ فوٹو: فائل

مشترکہ مفادات کونسل کا بنیادی مقصدصوبوں کے تحفظات کو دور کرنے کے ساتھ حکومتی پالیسوں کا نفاذ شامل تھا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی اور صوبوں کے مابین روابط بڑھانے اورمسائل کے حل کیلیے نومنتخب وزیراعظم عمران خان مشترکہ مفادات کونسل کے آرٹیکل 153کے تحت ایک ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل قائم کرنے کے پابند ہیں۔

1975ء میں وفاق اورصوبائی حکومتوں کے مابین وفاق کی سطح پر رابطوں کے حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے تحت مشترکہ مفادات کونسل کاقیام عمل میں لایاگیا،جس کا بنیادی مقصدصوبوں کے تحفظات کو دور کرنے کے ساتھ حکومتی پالیسوں کا نفاذ شامل تھا۔

واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس 7 اگست1975ء میں منعقدہوا، 43 برس میں مفادات کونسل کے اب تک 38 اجلاس منعقدہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔