ملک کے 6 وزرائے اعظم کیلیے ماہ اگست مبارک رہا

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 19 اگست 2018
شوکت عزیز28اگست،شاہدخاقان نے یکم اگست،عمران خان نے18اگست کوحلف لیا۔ فوٹو: فائل

شوکت عزیز28اگست،شاہدخاقان نے یکم اگست،عمران خان نے18اگست کوحلف لیا۔ فوٹو: فائل

پشاور: ملک کے 22میں سے 6 وزرائے اعظم نے ماہ اگست میں حلف اٹھایا جن میں ملک کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان بھی شامل ہیں۔

پارلیمانی ریکارڈ کے مطابق ملک کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان نے 14 اگست 1947ء کوحلف اٹھایا تھا، ملک کے چوتھے وزیراعظم چوہدری محمد علی نے 12اگست1955ء کو حلف اٹھایا۔ 9ویں وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹونے14اگست1973ء کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا، 17 ویں وزیراعظم شوکت عزیز نے 28 اگست 2004 کو، شاہدخاقان عباسی نے یکم اگست 2017 کو ملک کے21 ویں اوراب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 18 اگست کوملک کے 22ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔