افغانستان پر غیر ملکی قبضہ جاری رہنے تک جنگ بھی جاری رہے گی، طالبان قیادت

خبر ایجنسیاں  اتوار 19 اگست 2018
پینٹاگان نے جو کچھ مانگا وہ دے چکے خاطر خواہ نتائج نہیں نکلے، بانی بلیک واٹر۔ فوٹو: فائل

پینٹاگان نے جو کچھ مانگا وہ دے چکے خاطر خواہ نتائج نہیں نکلے، بانی بلیک واٹر۔ فوٹو: فائل

کابل /  واشنگٹن:  افغان طالبان کے رہنما مولوی ہیبت اﷲ اخوندزادہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک افغانستان پر غیر ملکی فوجی قبضہ جاری رہے گا تب تک جنگ بھی جاری رہے گی۔ 

افغان دارالحکومت کابل سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق طالبان رہنما ہیبت اﷲ اخوندزادہ نے عیدالاضحی کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوہ ہندوکش کی اس ریاست میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک وہاں غیرملکی فوجی دستے موجود ہیں۔ اخوندزادہ نے اپنے بیان میں افغانستان پر غیر ملکی فوجی قبضے کی اصطلاح استعمال کی۔

طالبان رہنما نے مزید کہا کہ ہندوکش کی اس ریاست میں جنگ صرف اسی صورت میں ختم ہو سکتی ہے، جب طالبان اور امریکا کے مابین براہ راست بات چیت ہو۔ ساتھ ہی ہیبت اللہ نے یہ بھی کہا کہ طالبان اسلامی مقاصد کے حصول کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔