- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیا قادر قریشی ملازمت سے فارغ
کراچی: پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیا قادر قریشی ناقص کارکردگی پر ملازمت سے فارغ ہوگئے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
قومی ایئرلائن میں گزشتہ روزچیف فنانشل آفیسر نیرحیات کے تبادلے کے بعد ایک اور فیصلہ چیف آپریٹنگ آفیسر ضیا قادرقریشی کو ملازمت سے فارغ کرنے کی صورت میں سامنے آیا، پی آئی اے میں پہلی مرتبہ اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
خط کے مطابق ضیا قادر قریشی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ادارے کو نقصان پہنچ رہا تھا، ضیا قادرقریشی کے خلاف ہونے والے فیصلے کے پس منظر میں ناقص کارکردگی جبکہ حالیہ دنوں میں پیرس میں دوران پرواز پیش آیا والا واقعہ ہے جس کے دوران جہاز کا ایئر کنڈیشننگ سسٹم فیل ہونے سے بدترین صورتحال پیداہوگئی تھی اور ایک شیرخواربچے کی حالت غیر ہوگئی تھی۔
ذرائع کا کہناہے کہ 13اگست کو ضیا قادر قریشی کو اظہاروجوہ کا خط جاری کیاگیا جس کا انھوں نے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا ،ملازمت سے فراغت کے بعد پی آئی اے کے سی او او کی سرکاری میل بھی بلاک کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے ضیا قادرقریشی کوعہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے بعد وہ بغیر بتائے چھٹیوں پر روانہ ہوگئے کسی بھی اعلیٰ افسر کو چھٹی کی درخواست جمع نہیں کرائی، ضیا قادر قریشی کو 14جولائی 2017کو بھاری تنخواہ پر کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔