حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نے چائے بسکٹ وزیر اعلیٰ سندھ نے 9 ڈشز کھلائیں

وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری تقریب میں ایک ہزار مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔


News Agencies August 19, 2018
وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری تقریب میں ایک ہزار مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ فوٹو : فائل

BRUSSELS: وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سادگی اختیارکرتے ہوئے شریک مہمانوں کی صرف چائے اور بسکٹ سے تواضع کی گئی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری میں 9 ڈشز کا اہتمام کیا گیا اور ایک ہزار مہمانوں کو دعوت دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی سادگی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تقریب حلف برداری میں شریک مہمانوں کو صرف چائے اور بسکٹ پیش کیے گئے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری تقریب میں ایک ہزار مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی، مہمانوں کیلیے9 ڈشزکا اہتمام کیا گیا جن میں فش فنگر، ریشمی کباب، چکن ونگز، چکن سینڈوچ، چکن پیٹس اور گلاب جامن سمیت دیگر اشیاشامل تھیں۔ تقریب میں گرین ٹی، کافی اور چائے بھی رکھی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے