این اے 35 بنوں ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی کا امیدوار کون ؟ چہ مگوئیاں شروع

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 19 اگست 2018
متحدہ مجلس عمل کاٹکٹ کس کوملتاہے،فیصلہ اکرم خان دُرانی پرچھوڑدیاگیا، تاحال کچھ سامنے نہیں آیا۔ فوٹو: فائل

متحدہ مجلس عمل کاٹکٹ کس کوملتاہے،فیصلہ اکرم خان دُرانی پرچھوڑدیاگیا، تاحال کچھ سامنے نہیں آیا۔ فوٹو: فائل

بنوں: کیا این اے 35 پر پی ٹی آئی اپنی گرفت برقرار رکھ سکے گی کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ کون ہونگے پی ٹی آئی اور ایم ایم اے کے امیدوار عوام میں یہ چہ میگوئیاں بھی ہونے لگیں۔

بنوں میں ایک بار پھر انتخابی دنگل ہوگا۔ اکرم خان دُرانی نے مولانا فضل الرحمن کو بنوں سے انتخاب لڑنے کی دعوت دیدی جبکہ پی ٹی آئی نے بھی جے یو آئی کے ناراض سرکردہ رہنما سابق ایم این اے کے صاحبزادے مولانا سید نسیم علی شاہ پر نظریں جما لیں، ایم ایم اے کی طرف سے زاہد اکرم دُرانی متوقع مدمقابل اُمیدوار ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کوملک بھر میں عام انتخابات ہوئے جس میں این اے 35 پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور موجودہ وزیراعظم عمران خان اور متحدہ مجلس عمل کے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا جس میں منتخب وزیراعظم عمران خان نے113822 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ایم ایم اے کے اکرم خان دُرانی 106820 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے چونکہ عمران خان ملک کے مختلف 5 حلقوں سے الیکشن لڑے جنھوں میانوالی کا حلقہ اپنے پاس رکھا اور باقی چار حلقوں کو خالی چھوڑ دیا اب 14 اکتوبر کو ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونگے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔