نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ کرپشن کیس میں آج طلب کرلیا

شہباز شریف کو آشیانہ اقبال کیس میں گرفتار فواد حسن فواد کی انکشافات کی روشنی میں بلایا گیا ہے، نیب


ویب ڈیسک August 19, 2018
شہباز شریف کو پنجاب پاور کیس میں غیر قانونی تقرری کے حوالہ سے بھی طلب کیا گیا ہے، نیب : فوٹو : فائل

نیب لاہور نے آشیانہ اقبال اور پنجاب پاورکیس میں شہبازشریف کو بیان دینے کے لئے طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج طلب کرلیا ہے۔ ڈی جی نیب شہزاد سلیم اتوار کے روز بھی اپنے آفس پہنچے اور شہباز شریف کی پیشی کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہباز شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ

نیب نے شہباز شریف کو پنجاب لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی کے تحت بنائی گئی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں 19 کروڑ 30 لاکھ روپے کے گھپلے اور کیس میں گرفتار فواد حسن فواد کے انکشافات کی روشنی میں بلایا ہے۔شہباز شریف سے پنجاب پاور کیس میں غیر قانونی تقرری کے حوالے سے بھی انکوائری کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف طلب

شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے مستحق ٹھیکیدار چوہدری لطیف کا ٹھیکہ منسوخ کرکے لاہور کاسا کو ٹھیکہ نوازا جس سے قومی خزانے کو 19 کروڑ 30 لاکھ روپے نقصان پہنچا جب کہ آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ ایل ڈی اے کو دینے سے قومی خزانے کو 71 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں