بچوں کے پولیس موبائل چلانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی ایس پی ماڑی پور معطل

بچوں نے ناشتہ کرنے کے لئے پولیس موبائل کو استعمال کیا تھا


ویب ڈیسک August 19, 2018
پولیس موبائل ڈی ایس پی ماڑی پور اصغر مسعود کے زیر استعمال ہے ۔ (فوٹو : اسکرین گریب)

شہر قائد میں کم عمر بچوں کی جانب سے پولیس موبائل استعمال کرنے پر والد ڈی ایس پی ماڑی پور اصغر مسعود کو معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج صبح ایک پولیس موبائل کو کم عمر بچے ڈرائیو کرکے ناشتہ کرنے بہادر آباد چلے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

واقعے کے بعد آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کے حکم پر تحقیقات ہوئیں جس سے ثابت ہوا کہ یہ پولیس موبائل ڈی ایس پی ماڑی پور اصغر مسعود کے زیر استعمال ہے اور یہ ان کے بچے ہیں۔

غفلت برتنے پر آئی جی نے ڈی ایس پی ماڑی پور اصغر مسعود کو معطل کردیا جب کہ معاملے کی مزید چھان بین اور محکمانہ کارروائی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں