گوادر بندرگاہ نئی پاک چین تجارتی راہداری ہوگی عارف نظامی

چینی وزیراعظم کے دورے سے تعلقات مزید فروغ پائینگے،چینی تاجروں کے اعزاز میں ظہرانہ.


APP/Numainda Express May 22, 2013
چینی وزیراعظم کے دورے سے تعلقات مزید فروغ پائینگے،چینی تاجروں کے اعزاز میں ظہرانہ۔ فوٹو: فائل

پاکستانی عوام عوامی جمہوریہ چین کے وزیر اعظم لی کی کیانگ کے پہلے دورہ ِ پاکستان کے لیے چشم براہ ہے۔

عوامی جمہوریہ چین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مابین گہرے اور تمام ترادوار پر مشتمل مثالی دوستانہ تعلقات پرامن بقائے باہمی کے زریں اصولوں مبنی ہیں، پاک چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام چین کے شہر کاشغر کے تجارتی وفد کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات تمام جہتوں میں فروغ پائیں گے اور خاص طور پر گوادر کی بندر گاہ کے ذریعے ایک تجارتی راہداری قائم ہو جائے گی۔



اس موقع پرچینی تجارتی وفد نے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی اپنی تجاویزپیش کیں۔انھوں نے حالیہ انتخابات کے کامیاب انعقاد اورپرامن انتقال اقدار کے لیے کی جانے والی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں