پی پی ریموٹ کنٹرول اور وڈیو لنک سے نہیں چل سکتی بابر اعوان

بلاول بھٹو کو انتخابی مہم کیلیے سامنے نہ لانے کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا، سینیٹر پیپلزپارٹی.

بلاول بھٹو کو انتخابی مہم کیلیے سامنے نہ لانے کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا، سینیٹر پیپلزپارٹی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ریموٹ کنٹرول اور وڈیو لنک کے ذریعے نہیں چلایا جا سکتا۔

جب پارٹی ورکر کی جگہ بروکرز آجائیں گے تو پھر پارٹی کا یہی حال ہو گا۔ بلاول بھٹو کو انتخابی مہم کیلیے سامنے نہ لانے کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا۔ منگل کو ایک انٹرویو میں بابر اعوان نے کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے پارٹی ٹکٹوں کی منظوری نہیں لی گئی، کیا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو بھی سیکیورٹی خدشات تھے؟جب تک قیادت خود فرنٹ پر نہیں آئے گی، پارٹی کو نہیں چلایا جا سکے گا۔




اقتدار کے مزے لینے والے پنچھی اب پیپلز پارٹی میں کیوں نظر نہیں آتے، وہ لوگ تو انتخابی جلسوں کیلیے بھی کروڑوں روپے مانگ رہے تھے، ایک پنچھی نے تو تھوڑے بہت پیسے لیکر بھی جلسہ ملتوی کردیا تھا۔ بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کو جس طرح انتخابی مہم چلانی چاہیے تھی اس طرح نہیں چلائی گئی۔ بلاول بھٹو کو ہر صورت انتخابی مہم میں آگے لانا چاہیے تھا لیکن ایسا بھی نہیں کیا گیا۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سیاست کو پنساری کی دکان کی طرح نہیں چلایا جا سکتا، اس کیلیے کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ضروری ہوتا ہے۔
Load Next Story