فی ووٹ 15 روپے امیدوار سے طلب کرنا ظلم ہےشیریں مزاری

ریٹرننگ آفیسرکی نگرانی میں منظم دھاندلی اورنتائج تبدیل کرکے ہرایا گیا، جہانگیرترین


INP May 22, 2013
ریٹرننگ آفیسرکی نگرانی میں منظم دھاندلی اورنتائج تبدیل کرکے ہرایا گیا، جہانگیرترین فوٹو فائل

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور این اے 154 لودھراں سے قومی اسمبلی کے امیدوار جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ انہیں آر او کی نگرانی میں منظم دھاندلی اور نتائج تبدیل کرکے ہرایا گیا' دوبارہ گنتی میں اب تک 26 ہزار ووٹ جعلی قرار دیئے جاچکے۔

جلد گنتی مکمل ہونے پر میری کامیابی کا اعلان کردیا جائے گا، الیکشن کمیشن دھاندلی کرانیوالے آر اوز کے خلاف سخت کارروائی کرے اور مزید 25 حلقوں میں دوبارہ گنتی کرائے جبکہ تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے موجودہ انتخابات کو آر اوز کا انتخاب قراردیتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی طرف فی ووٹ 15 روپے انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق کے لیے امیدوار سے طلب کرنا ظلم ہے۔وہ منگل کو یہاں سینٹرل سیکریٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔



جہانگیر خان ترین نے کہا کہ 11 مئی کی رات میڈیا نے میری جیت ڈکلیئر کردی تھی لیکن رات گئے آر او نے ہمارے نمائندوں کو باہر نکال کر نتائج تبدیل کیے اور 12 مئی کی دوپہر مجھے ہرایا گیا انھوں نے کہا کہ آر اوز نے تین دن تک گنتی کو زیر التوا رکھا اور ہمیں بیلٹ پیپرز کی کائونٹر فائل اور دیگر ریکارڈ دینے سے انکارکردیا جس پر کمیشن میں درخواست دی گئی کمیشن نے آر اوزکو بیلٹ پیپر کی کائونٹر فائل اور دیگر ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا نئے حکم پر 20 اور 21 سے دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے اب تک مخالف امیدوار کے 26 ہزار جعلی ووٹ مسترد کیے جاچکے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ دوبارہ گنتی کے دوران سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں 170 سیلڈ بیگز کی سیلیں ٹوٹی ہوئیاور ووٹنگ بیگز پھٹے ہوئے تھے۔ 26 ہزار 5 سو ووٹوں کی کائونٹر فائلز پر اسسٹنٹ پولنگ آفیسرز کی مہریں نہیں تھیں۔ 934 غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرزکے تھیلے سے غائب تھے۔ کمیشن میں ان بے ضابطگیوں کیخلاف پٹیشن فائل کردی گئی ہے جس کی سماعت آج بدھ کو ہوگی ہمارا مطالبہ ہے کہ دھاندلی میں ملوث اور نتائج تبدیل کرنیوالے آر اوز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں