نواب شاہ ، ہندو تاجر کے گھر میں 15 لاکھ کی ڈکیتی

نامہ نگار  بدھ 15 اگست 2012
4 ملزمان کی اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار ، محلے والوں نے ایک ڈاکو پکڑ لیا  : فائل فوٹو

4 ملزمان کی اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار ، محلے والوں نے ایک ڈاکو پکڑ لیا : فائل فوٹو

نوابشاہ: پیر کے روز غلام حیدر شاہ کالونی میں 4 مسلح افراد مقامی ہندو تاجر اشوک کمار کے گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 15 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو نے لگے، لٹنے والوں کے شور مچانے پر لوگ جمع ہو گئے اور ایک ڈاکو لقمان ماچھی کو پکڑ لیا جبکہ دیگر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، اے سیکشن پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

دریں اثنا ہندو پنچایت کمیٹی نے مکھی کھیم چند ، موتی لال، ایواچند اور دیگر کی قیادت میں تاجر اشوک کمار کے گھر میں ڈکیتی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ہندو برادری دیگر شہروں کی طرح نوابشاہ میں بھی غیر محفوظ ہے۔ دو ماہ میں دو درجن سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہیں، ہمیں تحفظ نہیں دیا جا رہا اگر لوٹ مار کا یہی سلسلہ جاری رہا تو پھر مجبور ہو کر ہم اپنی جنم بھومی سے ہجرت پر مجبورہو جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔