سانحہ سیہون کا سہولت کار کراچی سے گرفتار

ویب ڈیسک  پير 20 اگست 2018
کمانڈر کالعدم تنظیم نےسانحے سے دو روز قبل 3 ساتھیوں کو میرے گھر ٹھہرایا، سہولت کار ۔ فوٹو : فائل

کمانڈر کالعدم تنظیم نےسانحے سے دو روز قبل 3 ساتھیوں کو میرے گھر ٹھہرایا، سہولت کار ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: سانحہ سیہون کے سہولت کار کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ سیہون کے سہولت کار کو کراچی  کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے گرفتار کرلیا گیا ملزم نے 4 افراد کے قتل کا بھی اعتراف کرلیا۔

ملزم نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کےکمانڈر نے سانحے سے 2 روز قبل 3 ساتھیوں کو میرے گھر ٹھہرایا تھا، ٹی وی پر فوٹیج دیکھنے پر معلوم ہوا کہ تینوں دہشت گرد تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سانحہ سہون کے 3 سہولت کار لاڑکانہ سے گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو فون کال سے ٹریس کیا گیا، قبضے سے بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ درگاہ لعل شہباز قلندرؒ میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 88 افراد شہید جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔