جدہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو لاہور کے بجائے کراچی اتار لیا گیا

پرواز نے آج صبح ساڑھے دس بجے لاہور ائیر پورٹ پہنچنا تھا۔


ویب ڈیسک May 22, 2013
مسافروں میں بڑی تعداد عمرہ کرنے والوں کی تھی جن کے عزیز و اقارب لاہور ائیرپورٹ پر پھولوں کے ہار پکڑے انتظار کرتے رہ گئے۔۔ فوٹو: فائل

قومی ائیر لائن پی آئی اے نے ایک اور کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کو کراچی اتار لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پرواز نے آج صبح ساڑھے دس بجے لاہور ائیر پورٹ پہنچنا تھا، مسافروں میں بڑی تعداد عمرہ کرنے والوں کی تھی جن کے عزیز و اقارب لاہور ائیرپورٹ پر پھولوں کے ہار پکڑے انتظار کرتے رہ گئے۔ یہ کارنامہ پائلٹ کا تھا یا کسی اور کا یہ تو پتہ نہیں لیکن اس غفلت کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو کافی تکلیف اٹھانی پڑی، کراچی ائیر پورٹ پر مسافروں نے پی آئی اے کے عملے کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں