این اے 125 لاہور میں دوبارہ انتخابات کرانے کی حامد خان کی درخواست مسترد

این اے125میں نہ صرف دھاندلی کی گئی بلکہ ایسے حربے بھی استعمال کئے گئے جن سے پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہوا، حامد خان


ویب ڈیسک May 22, 2013
این اے125میں نہ صرف دھاندلی کی گئی بلکہ ایسے حربے بھی استعمال کئے گئے جن سے پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہوا، حامد خان فوٹو : فائل

KARACHI: الیکشن کمیشن نے این اے 125 لاہور میں دوبارہ انتخابات کرانے کی تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں حامد خان کی جانب سے دائر درخواست پر چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں خواجہ سعد رفیق اور حامد خان دونوں پیش ہوئے، حامد خان نے اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ این اے 125 میں نہ صرف دھاندلی کی گئی بلکہ ایسے حربے بھی استعمال کئے گئے جن سے پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہوا، فریقین کے دلائل سننے کے بعد بینچ نے فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے سعد رفیق کے حق میں سناتے ہوئے حامد خان کی درخواست مسترد کردی اور سعد رفیق کو اس حلقے سے کامیاب قرار دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں