سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں بھی آج مسلمان عید الاضحیٰ منا رہے ہیں


ویب ڈیسک August 21, 2018
مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے جب کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ہر سال کی طرح اس بار بھی 2 عیدوں کی روایت برقرار ہے۔

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں لاکھوں افراد نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جب کہ مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔



اسی طرح پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ہر سال کی طرح اس بار بھی 2 عیدوں کی روایت برقرار ہے جہاں مقیم افغان مہاجرین بھی عید منا رہے ہیں جس کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔



دوسری جانب امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں بھی آج مسلمان عید الاضحیٰ منا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں