ملتان میں دلہن والے گھر کو تالا لگا کر فرار، دلہا سے لاکھوں روپے بھی لے گئے

ویب ڈیسک  منگل 21 اگست 2018
مہندی کی تقریب کے بعد جب اگلے دن بارات لے کر پہنچے تو دیکھا کہ دلہن اور اہل خانہ گھر کو تالا لگا کر کہیں جاچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

مہندی کی تقریب کے بعد جب اگلے دن بارات لے کر پہنچے تو دیکھا کہ دلہن اور اہل خانہ گھر کو تالا لگا کر کہیں جاچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

شجاع آباد: پنجاب میں دلہا بارات لے کر پہنچا تو دلہن والے گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئے اور دلہا سے لاکھوں روپے بھی لے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان کے قریب واقع شجاع آباد کی بستی مٹھو میں دلہن والے دلہا اور اس کے گھر والوں کے تین لاکھ روپے لے کر بھاگ نکلے۔ خالد نامی دلہا نے شادی سے قبل دلہن والوں کو شادی کی تیاری میں مدد کے لیے تین لاکھ روپے دیے، مہندی کی تقریب کے بعد جب اگلے دن بارات لے کر پہنچے تو دیکھا کہ دلہن اور اہل خانہ گھر کو تالا لگا کر کہیں جاچکے ہیں۔

دلہے کی والدہ نے بتایا کہ گزشتہ رات دلہن شہناز کی مہندی کرکے آئے تھے، دلہن کے والد نے شادی کے اخراجات کے لیے ہم سے تین لاکھ روپے لیے ہوئے تھے، 2 تولہ طلائی زیورات اور اڑھائی لاکھ دیگر اخراجات کے لیے تھے لیکن دلہن والوں نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا دلہن شہناز اور اس کے والد ذوالفقار اہل خانہ سمیت بارات سے پہلے فرار ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔