مناسک حج؛ شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک  منگل 21 اگست 2018
حجاج کرام نے گزشتہ رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاری، فوٹو: فائل

حجاج کرام نے گزشتہ رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاری، فوٹو: فائل

مکہ المکرمہ: حجاز مقدس میں مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے اور حجاج کرام آج بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کررہے ہیں۔

منٰی میں دنیا بھر سے آئے ہوئے 20 لاکھ سے زیادہ فرزندانِ توحید مناسک حج ادا کررہے ہیں، حجاج کرام نے گزشتہ روز حج کے رکن اعظم وقوفِ عرفہ کی تکمیل کے بعد رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاری، جہاں استغفار، ذکر و اذکار، قیام و سجود اور درود و سلام پڑھا گیا۔ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام مِنیٰ پہنچے ہیں جہاں وہ بڑے شیطان (جمرات) کو کنکریاں مارنے کی سنت ادا کررہے ہیں۔

بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد مرد حجاج اپنا سر منڈوا کر احرام کھول رہے ہیں۔ اس کے بعد حجاج مسجد حرام پہنچ کر کعبۃ اللہ کا آخری طواف ”طواف زیارۃ” کریں گے۔ تاہم رمی 11 اور 12 ذی الحج کو بھی جاری رہے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔