بلوچستان میں عید الاضحیٰ کے تیسرے دن بھی چھٹی کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 21 اگست 2018
24 اگست کو بلوچستان بھر میں صوبائی حکومت کے ماتحت محکمے اور تعلیمی ادارے بند ہوں گے فوٹو: فائل

24 اگست کو بلوچستان بھر میں صوبائی حکومت کے ماتحت محکمے اور تعلیمی ادارے بند ہوں گے فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے عید الاضحیٰ کے تیسرے دن کی وجہ سے 24 اگست کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 24 اگست کو بھی عام تعطیل ہوگی، یہ تعطیل عید الاضحیٰ کے تیسرے دن کی وجہ سے دی گئی ہے۔ اس روز بھی صوبے کے ماتحت محکمے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 21 سے 23 اگست تک عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔