قوم اور فوج نے متحد ہوکر دہشتگردی کو شکست دی، آرمی چیف

ویب ڈیسک  منگل 21 اگست 2018
دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس سے ملکر لڑنا ہوگا، جنرل قمر جاوید باجوہ۔ فوٹو: فائل

دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس سے ملکر لڑنا ہوگا، جنرل قمر جاوید باجوہ۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم اور مسلح افواج نے بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور دہشت گردی کو شکست دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دہشت گردی سے متاثر ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس سے ملکر لڑنا ہوگا، پاکستان گزشتہ 2 دہائیوں سے دہشت گردی کے ناسور کا شکار رہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ریاستی دہشتگردی و انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنےکیلیے پرعزم ہیں

آرمی چیف نے کہا کہ قوم اور مسلح افواج نے بہادری اور کامیابی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، پاکستانی قوم اور فوج نے متحد ہوکر دہشت گردی کو شکست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جانیں دینے والے شہدا کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں اور ملک دشمن عناصر کو ہرصورت شکست دیکر دم لیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرپا امن اور سلامتی کے لیے تمام قوتوں کی حمایت کرتا ہے، ہم ملک کو اندھیروں میں جھونکنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف لڑیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔