عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل ناموں کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک  منگل 21 اگست 2018
وزیراعلیٰ نے کابینہ ارکان کے نام تجویز کیے تھے،فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ نے کابینہ ارکان کے نام تجویز کیے تھے،فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا کی 20 رکنی کابینہ میں شامل ناموں کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما محمود خان کے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد صوبے میں حکومت سازی کا ایک اور مرحلہ مکمل ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت  بنی گالہ میں خیبر پختون خوا کی صوبائی کابینہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں مشاورت کے بعد کابینہ ارکان کے  ناموں کی منظوری دی گئی۔

بیس رکنی کابینہ کے لیے عاطف خان، شہرام خان، ڈاکٹر ہشام، انعام اللہ، کامران بنگش، ارباب وسیم، تیمور سلیم، اشتیاق ارمڑ، سلطان محمد، عارف احمد زئی، اکبر ایوب، شکیل خان، میاں خلیق، میاں جمشید، شاہ محمد، طفیل انجم، افتخار مشوانی، ضیا بنگش، رنگیز خان اورمحب اللہ کے ناموں کی منظوری دی گئی تاہم کابینہ میں شامل وزرا اور مشیروں کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے 11 رکنی کابینہ کے لیے ناموں کی فہرست حتمی منظوری کے لیے عمران خان کو بھیجی تھی جس میں پشاور سے 2 وزیر لینے کی سفارش کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔